حلال مچھلی کی تشخیص
مولاۓ کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے پوچھا گیا: اگر حلال مچھلی اور حرام مچھلی میں تشخیص نہ ہوتو پھر کیا کیا جاۓ؟
مولاۓ کائنات نے فرمایا: مچھلی کو پانی میں ڈالو، اگر پشت پانی پر اور پیٹ او پر ہوجاۓ تو مچھلی حرام ہے اور اگر پیٹ پانی پر اور پشت او پر کرے تو حلال ہوگی ۔ آپ نے فرمایا: حلال گوشت مچھلی اور حرام گوشت مچھلی کی پہچان یہ ہے کہ مچھلی کے کان کا پردہ اٹھا کر دیکھو۔اگر اندرکا پردہ سبز رنگ کا معلوم ہوتو حرام ہے اور اگر سرخی مائل ہوتو حلال ہوگی ۔
اگر ایک مچھلی کے پیٹ میں دوسری مچھلی ہوتو دونوں حلال ہیں۔ اگر مچھلی چھلک دار ہوتو وہ حلال ہے اور اگر اس کا چھلکا نہ ہوتو حرام۔
للعين مارات وليد ما اخذت
ایک شخص نے ایک پرندہ دیکھا اور اس کو شکار کرنے کے سلسلہ میں اس کے پیچھے پیچھے چلا گیا۔حتی کہ وہ پرندہ ایک درخت پر جا بیٹھا۔ ایک دوسرا شخص آیا اور اس
نے اس پرندے کو شکار کر کے پکڑ لیا۔ پہلاشخص کہنے لگا: یہ پرندہ میرا ہے کیونکہ میں اس کو شکار کرنے کے لیے بڑی دور سے اس کے پیچے تھا۔
دونوں افراد اس پرندے کے معاملے میں جھگڑنے لگے۔ یہاں تک کہ
جھگڑتے ہوۓ جناب امیرالمومنین علی علیہ السلام کے پاس پہنچے ،تو آپ نے فرمایا:
للعين مارات وليد ما اخذت
آنکھ کا وہی حصہ ہے جو اس نے دیکھا ہے اور شکار اس ہاتھ کا ہے جس نے پکڑا ہے‘‘۔

0 Comments